ہماری سحری نئے پاکستان اورافطاری پرانے پاکستان میں ہوگی بلاول بھٹو زرداری

سپریم کورٹ کل کے اجلاس کی کوریج کرنے کی اجازت دلائے، چیئرمین پیپلز پارٹی

—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کہا ہے کہ کل ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی لیکن افطاری تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے، کل بنی گالہ کا شیطان بند کردیں گے۔


بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال پر کہا کہ اس پر تشویش ہے، اداروں کو ہم کہتے ہیں کہ اپنا آئینی کردار ادا کریں جبکہ سپریم کورٹ کل کے اجلاس کی کوریج کرنے کی اجازت دلائے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ ہارا ہوا شخص جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بدمعاش اسلام آبا پہنچنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
Load Next Story