تحریک عدم اعتماد کے دوران ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے اینکر پرسن جاوید چوہدری

آغاز منحرف اراکین اور اپوزیشن کو ’لوٹا، غدار، بکاؤ‘ کی ہوٹنگ سے ہوگا جس میں بتدریج اضافہ ہوگا، جاوید چوہدری


ویب ڈیسک April 02, 2022
—فائل فوٹو

سینئر اینکر پرسن جاوید چوہدری نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دے کر انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کےدوران ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے اور ہنگامہ آرائی کے دوران کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قومیٰ امکان ہے کہ اپوزیشن کے اراکین پر حملہ ہوسکتا ہے، جس کا آغاز پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور اپوزیشن کو 'لوٹا، غدار، بکاؤ' ہوٹنگ سے ہوگا جس میں بتدریج اضافہ ہوگا اور جس کے تحت پارلیمنٹ میں کل صبح اجلاس کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں کچھ اراکین کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور عدم اعتماد میں حکومت رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گی۔

جاوید چوہدری نے کہا کہ طویل تحقیق کے بعد حکومت کو رپورٹ کے ذریعے آگاہ کردیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے امریکا کی کوئی سازش نہیں ہے اور نہ ہی کوئی دھکمی دی گئی، باہر سے کوئی پیسہ بھی نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیق کی روشنی میں اپوزیشن کے اراکین میں سے کوئی بھی شخص غدار نہیں ہے اور نہ ہی وہ میر جعفر یا میر صادق ہے، اور نہ ہی کسی نے پیسہ دیا یا کسی سے پیسہ لیا ہے، یہ بھی حکومت کو کہا گیا کہ وہ بلاوجہ امریکا کا نام استعمال مت کریں جس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

شہباز گل کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی سے متعلق خبروں کی تردید

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مکمل جھوٹ ہے اور صریحاً پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی آپشن استعمال نہیں ہو گا، براہ مہربانی جھوٹی خبر مت پھیلائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں