لندن میں نواز شریف پر حملے کی کوشش گارڈ زخمی
انشاءاللّہ ان کو اب نہیں چھوڑنا، نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز
کراچی:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لندن میں پارٹی کے قائد نوازشریف پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں دفتر کے باہر نوازشریف پر نوجوان کے حملے کی کوشش انتہائی باعث تشویش اور لائق مذمت ہے، اللہ کا شکر ہے کہ حملے میں نوازشریف محفوظ رہے، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس سے پہلے بھی سیاسی نفرت میں لوگوں کو ورغلایا گیا، جو موبائل محمد نوازشریف کو طرف پھینکا گیا وہ گارڈ کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا، پی ٹی آئی انتہا پسند جماعت بن چکی ہے، تشدد، گالی، حملے اس کی پہنچان بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہی ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر پتھراﺅ اور حملہ کرایا، اس شکست خوردہ ذہنیت سے برآمد ہونے والا انتشار معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے جسے روکنا ہوگا۔
علاوہ ازیں اس حوالے سے نائب صدر مریم نواز نے بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'انشاءاللّہ ان کو اب نہیں چھوڑنا'۔