قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

دفعہ کے تحت ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ کل اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 03, 2022
[فائل-فوٹو]

RAWALPINDI: ریڈزون میں پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کے حوالے سے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اتوارکے روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک میں کارکنوں کی آمد پر سیکورٹی انتظامات کیلئے وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ الرٹ کردی گئی ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کسی جماعت کے سیاسی کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ اسلام آباد کی سیکورٹی کیلئے مختلف صوبوں سے مزید فورس منگوائی جائے گی جس میں ایف سی کے 1500 جوان اور افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے 300 مرد اور 100 خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی آج رات تک بلالیا جائیگا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ کل اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر رینجرز اور ایف سی پہلے سے تعینات کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ریڈزون میں واقع اہم عمارتوں پر وفاقی پولیس کیساتھ رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی۔ فورس کو اینٹی رائٹ کٹس اور آنسو گیس شیلز کی بھاری مقدار آج رات فراہم کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں