’خان صاحب آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ اداکار فیصل قریشی کا وزیراعظم کیلئے پیغام
فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے
اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
آج قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی جس میں فیصلہ ہوگا کہ عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں۔
تاہم قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ ثنا فیصل کے ہمراہ عمران خان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے''خان صاب آپ نے کہا تھا گھبرانا نہیں ہے، اب ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں گھبرانا، کیونکہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان کی عوام آپ کے ساتھ ہے، اللہ کامیاب کرے''۔
اداکار شان شاہد نے بھی ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''وطن پر نثار ہونے کو تیار ہوگیا۔ اک شخص ڈھال سے اب تلوار ہوگیا۔ اب رہے حق پر نہیں سواری کا انتظار۔ اک شخص قوم کے دلوں پر سوار ہوگیا۔ اس یقین سے کیا لڑوگے جو بولے ہے ایاک نعبدو۔ اک شخص کے فیصلے سے ہمیں پیار ہوگیا۔