ڈیڈلاک برقرارطالبان کمیٹی کااپنا اجلاس بلانے کافیصلہ
ایف سی اہلکاروں کی شہادت کاپرانا واقعہ سبوتاژکیلیے استعمال کیاگیا، پروفیسرابراہیم
حکومتی اورطالبان کمیٹیوں کے درمیان ڈیڈلاک برقرارہے۔
طالبان کمیٹی نے اپنا اجلاس بلانے کافیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹرمولانا یوسف شاہ نے کہاکہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے خاموشی ہے۔ دونوں کمیٹیوں کوایک بارضرور مل کربیٹھنا چاہیے۔ تاہم صورت حال کاجائزہ لینے کے لیے طالبان کمیٹی نے اپنااجلاس بلانے کافیصلہ کیاہے اورکمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے مشاورت جاری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنمامفتی کفایت اللہ نے کہاہے کہ امن مذاکرات میں ڈیڈلاک وزیرداخلہ کے ایک سطری بیان سے ختم ہو سکتا ہے۔ اگرچوہدری نثاریہ بیان جاری کردیں کہ جیلوں میں قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا جائے گاتو ڈیڈ لاک ختم ہوسکتا ہے۔ آپریشن کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔
طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کوئی رابطہ نہیں، امن مذاکرات کا کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ ایف سی اہلکاروں کی شہادت پرانا واقعہ تھا جسے سازشی عناصر نے مذاکرات سبوتاژ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ شمالی وزیرستان میں بمباری کے نتائج کا کسی کو علم نہیں۔ اس میں پتہ نہیں چلتا کہ دہشت گرد مارے جا رہے ہیں یا عام لوگ۔ اسی طرح بم دھماکوں میں بھی پتہ نہیں چلتا کہ یہ کون لوگ کر رہے ہیں لیکن اس میں بھی عام لوگ ہی مارے جاتے ہیں۔
الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر آپریشن کا مطالبہ کررہے ہیں وہ یہاں آنہیں سکتے توآپریشن کا مطالبہ کیسے کررہے ہیں۔ آن لائن نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان مذاکراتی کمیٹی کو آئندہ 24گھنٹوں کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے غیراعلانیہ رابطوں کے ذریعے یہ باور کرادیا جائے گاکہ انتہا پسندی کی راہ پر چلنے والوں کی جانب سے کارروائیوں کے جواب میں کسی نرمی کی ہرگزتوقع نہ رکھی جائے۔ تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ اگر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پردوبارہ بیٹھنے میں سنجیدہ ہے توانھیں امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث گروپوں سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے غیرمشروط جنگ بندی کااعلان کرنا ہوگا۔