سسر کے ادھار رقم کی واپسی کے مطالبے پر داماد نے خود کو آگ لگا لی

فریاد علی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا

فریاد علی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

سسر نے ادھار رقم واپس مانگی تو داماد نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔


گگو منڈی کے نواحی گاؤں 365۔ ای بی کے رہائشی فریاد علی نے اپنے سسر محمد صدیق سے دو لاکھ روپے ادھار لیے تھے، سسر نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

فریاد علی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس کا 90 فیصد جسم متا ثر ہوا ہے۔
Load Next Story