وفاقی حکومت کی برآمدکنندگان کی کارکردگی کے آڈٹ کی ہدایت
مقصد برآمدی انڈسٹری کودی جانیوالی اربوں روپے کی سبسڈی کا غلط استعمال روکنا ہے
کراچی:
وفاقی حکومت نے سبسڈی اسکیموں کا غلط استعمال روکنے کے لیے برآمدکنندگان کی کارکردگی کے آڈٹ کی ہدایت کردی۔
وزارت خزانہ نے وزارت تجارت کے برآمدات میں اضافے کو دعوؤں کوکردکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ محض برآمدات کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں مصنوعات کی بلند ہوتی قیمتیں تھیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے برآمداتی صنعت کو دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتے ہوئے جائزہ اسکیم اور احتساب کا مکینزم قائم کرنے کی بات کی ہے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ احتساب کا مکینزم موجود ہونا چاہیے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں 2021ء تا 2026ء کے لیے لوکل ٹیکسوں کے ڈرا بیک کی اسکیم پر غوروخوض کے دوران سبسڈی کے ایشو پر بھی بحث کی گئی۔
چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی شوکت ترین نے کہا کہ سہ ماہی بنیادوں پر اسکیم کا کاسٹ بینیفٹ ریشو معلوم کیا جائے اور اس کام کے لیے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی جائیں اور پھر اس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدات میں نمو پر سبسڈی کے فوائد کا تعین کرنے کے لیے ایک اسٹڈی کرائی جائے۔