پنجاب سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود اپنی نشست سے مستعفی

انہوں نے استعفیٰ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیجوا دیا

چوہدری مسعود احمد پی پی 257 سے 2018 میں پی ٹی آئی سے کامیاب ہوئے تھے۔ فوٹو : ٹویٹر

پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

چوہدری مسعود احمد پی پی 257 سے 2018 میں پی ٹی آئی سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے استعفیٰ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیجوا دیا۔


چوہدری مسعود کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جانبدارانہ رویہ سے دل برداشتہ ہوکر اپنے منصب سے مستعفی ہوا ہوں، اپنے حلقہ کے ساتھ بار بار کی گئی زیادتیوں جبکہ ترقیاتی و انتظامی امور میں فرق رکھنے پر استعفیٰ جمع کروایا۔

ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر پریشان رکھنے، ترقیاتی وانتظامی امور میں رکاوٹیں ڈالنے کی وجہ سے مزید اس حکومت کا حصہ نہیں رہنا چاہتا۔
Load Next Story