’’آئین کی دھجیاں اڑادی گئیں‘‘ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی
آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں اسلیے مزید حکومت کا دفاع نہیں کرسکتا، راجہ خالد محمود خان
کراچی:
تحریکِ عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں اس لیے مزید حکومت کا دفاع نہیں کرسکتا، میں نے اپنی پوری زندگی میں کسی آمر کے ہاتھوں بھی آئین کی ایسی بے توقیری نہیں دیکھی۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دیکر مسترد کردیا
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا۔