شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

عزتوں کا ذلتوں کا رازق خالق سب کچھ اللہ ہے، مشتاق احمد


ویب ڈیسک April 03, 2022
یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ اس سے یقین کی کمی ہوجاتی ہے، مشتاق احمد فوٹوفائل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد نے ردعمل دیا ہے۔

سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کہا اس پوری کائنات کا خالق اور مالک اللہ ہے، زندگی اور موت کا مالک اور خالق بھی اللہ ہے۔ عزتوں کا ذلتوں کا رازق خالق سب کچھ اللہ ہے۔

مشتاق احمد نے کہا میرے جتنے بھی پاکستانی اور مسلمان بھائی سن رہے ہیں ان سب کو میرا پیغام ہے کہ کل میں نے ایک ٹی وی شو میں دیکھا جس میں ہمارے ایک سیاستدان نے یہ بات کی جوکہ نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ اس سے یقین کی کمی ہوجاتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ہماری سانسیں ہمارے اللہ کے اختیار میں ہیں کسی کے اختیار میں نہیں ہیں تو جب ہماری سانسیں اللہ کے اختیار میں ہیں اور ہمارے ملک کو بنانے اور چلانے والا اللہ ہے تو جب اللہ کو اور اس کے نبی ﷺ کی زندگی کو سامنے رکھ کے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرتے رہیں گے تو یقین کریں انشا اللہ، اللہ ہمارا ساتھ دے گا۔

مشتاق احمد نے کہا تمام پاکستانیوں کے لیے میرا ایک پیغام ہے کہ حق کی بات کریں، حق کی بات سنیں اور حق کی بات پر عمل کریں۔ اللہ ہم سب کی اور ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے آمین۔



واضح رہے کہ شہباز شریف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا بھکاریوں کی کوئی پسند ناپسند نہیں ہوتی، ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے کسی سے جنگ نہیں کرنی۔ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ان کے الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں