عمران خان مزید 15 روز وزیراعظم رہیں گے شیخ رشید

نئے انتخابات کے لئے مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف تیار تھے صرف آصف زرداری رکاوٹ تھے، شیخ رشید


ویب ڈیسک April 03, 2022
نئے انتخابات کے لئے مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف تیار تھے صرف آصف زرداری رکاوٹ تھے، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مزید 15 روز تک وزیراعظم رہیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اشاروں کناوں میں کہہ رہا تھا، دو تین دن سے چل رہا تھا کہ انتخابات واحد حل ہیں، لیکن یہ لوگ الیکٹڈ اور سیلیکٹد کا طعنہ دیتے تھے، اب یہ آئیں عوام میں جائیں، مقابلہ کریں، نئےانتخابات کے لئے سلیکٹڈ کا طعنہ دینے والے خاموش ہوجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں تو پچھلے چار دن سے الیکشن مہم جاری ہے، جلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن شفاف ہوں گے، مشینوں کے بغیر ہوں گے، اوورسیز پاکستانی عمران خان کی دو تہائی اکثریت دینے کے لیے تیار ہو جائیں،

ان کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں، یہ جس بھی کورٹ میں جائیں سپریم کورٹ اسپیکر کے خلاف نہیں جائے گی، عمران خان مزید 15 روز وزیراعظم رہیں گے، ساری اپوزیشن جماعتوں سمیت سب اکٹھے ہیں۔

شیخ رشید کی ایکسپریس سے بات

ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چار دن سے نئے انتخابات کے لئے لگے ہوئے تھے، لیکن صرف آصف زرداری اس میں رکاوٹ تھے، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف اس پر تیار تھے اور وہ وقت زیادہ مانگ رہے تھے، اور ایسا ممکن نہین تھا کیوں کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ، اپوزیشن سپریم کورٹ جائے اور شوق پورا کرے، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سپریم کورٹ نے اسپیکر کے خلاف کوئی فیصلہ دیا ہو، ابھی عمران خان سے مل کر باہر آیا ہوں، وہ 15 روز تک وزیراعظم رہیں گے اور کچھ کام بھی کریں گے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، نگران حکومت بنانے کے لئے اپوزیشن کو مشاورت کے لئے بٹھانے والے بٹھا لیں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں