ملائکہ اروڑا کار حادثے کا شکار اسپتال میں داخل

ملائکہ کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے، امریتا اروڑا


ویب ڈیسک April 03, 2022
حادثہ ممبئی، پونے ایکسپریس وے پر 38 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا فوٹوفائل

کراچی: بالی ووڈ اداکارہ اور رئیلیٹی شو کی میزبان ملائکہ اروڑا کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ملائکہ اروڑا ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کے بعد پونے سے ممبئی واپس آرہی تھیں جب ان کی کار خطرناک حادثےکا شکار ہوگئی۔ ملائکہ کو ایکسیڈنٹ کے فوراً بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان کا علاج جاری ہے۔

ملائکہ اروڑا کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا نے ایکسیڈنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو ان کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملائکہ کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔ تاہم انہیں کچھ وقت کے لیے ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہی رکھا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں علاج کے لیے اپولو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس انسپکٹر نے کہا، یہ حادثہ ممبئی، پونے ایکسپریس وے پر 38 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ جائے حادثہ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

گاڑی چلانے والے حادثے کے فوراً بعد وہاں سے بھاگ گئے، لہذا جائے حادثہ پر دراصل کیا ہوا یہ واضح نہیں ہے کہ کس قسم کی چوٹیں آئی ہیں۔ تاہم ہمیں بتایا گیا ہے کہ تمام زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس انسپیکٹر نے کہا اب ایف آئی آر اس بات کی تحقیقات کے بعد درج کی جائے گی کہ حادثہ کیسے ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں