آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

انگلینڈ کو 357 رنز کا ہدف دیا تھا


ویب ڈیسک April 03, 2022
آسٹریلوی ویمن ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے بعد فتح کا جشن مناتے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 357 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم انگلینڈ کی ٹیم 43.4 اوور میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی نیٹ اسکی ور 148 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی جبکہ ٹیم کی بقیہ کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتی گئیں۔ آسٹریلیا کی اوپنر بلے باز الیسا ہیلے 170 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ریچل ہائنس نے 68 اور بیتھ مونی نے 62 رنز بنائے۔

الیسا ہیلے کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں