خیبر پختونخوا اسمبلی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

صوبائی اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جا رہا ہے، شوکت یوسفزئی


ویب ڈیسک April 03, 2022
اپوزیشن گھبرائے نہیں اور الیکشن کی تیاری کرے، صوبائی وزیر کا مشورہ۔ فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جا رہا ہے اس لیے صوبائی اسمبلی برقرار رہے گی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی، اپوزیشن کو اب بھی منہ کی کھانی پڑی اور الیکشن میں بھی انھیں شکست ہوگی۔

صوبائی وزیر نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن گھبرائے نہیں اور الیکشن کی تیاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں