اقتدار کی ہوس میں ڈوبے جنونی شخص نے آئین کو پاؤں تلے روند دیا نواز شریف

عمران خان سمیت سازش کے تمام کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں، قائد مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک April 03, 2022
—فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نئی رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ 'اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے'۔

لندن میں زیر علاج قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |