روس کو عالمی برادری سے علیحدہ کرنا ناممکن ہے کریملن

بالخصوص آج کی ترقی یافتہ دنیا میں تکنیکی طور پر روس کو بالکل تنہا کردینا ناممکن ہے، ماسکو

کریملن کے ترجمان، ڈمتری پیسکوف [فائل-فوٹو]

لاہور:
روسی ایوان صدر کریملن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کو مکمل طور پر عالمی برادری سے علیحدہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف نے روس کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو کوئی بھی تنہا نہیں کرسکتا بالخصوص آج کی ترقی یافتہ دنیا میں تکنیکی طور پر یہ ناممکن ہے۔


انہوں نے کہا کہ دنیا یورپ سے بہت بڑی ہے۔ جلد یا بدیر ہمیں مستقبل میں مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا بھلے مغرب کیلئے یہ ناقابلِ قبول ہو۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک نے روس پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس کے علاوہ صدر ولادیمیر پوٹن سمیت متعدد روسی حکومتی شخصیات پر سفری پابندیاں اور اُن کے اثاثے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔
Load Next Story