قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی کوچ سگفرائیڈ ایکمین نے بھی کھلاڑیوں کیساتھ روزہ رکھا
کوچ نے لاہور میں قومی ٹیم کے ہمراہ روزہ رکھنے کے تجربے کو انتہائی خوشگوار اور مسرور کن قرار دیا
کراچی:
پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ سگفرائیڈ ایکمین نے کھلاڑیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے روزہ رکھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ نے لاہور میں قومی ٹیم کے ہمراہ روزہ رکھنے کے تجربے کو انتہائی خوشگوار اور مسرور کن قرار دیا۔
سگفرائیڈ ایکمین نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑے وقفے سے بار بار پانی پینے کی عادت کے سبب ابتدا میں پیاس کا احساس ہوا لیکن بعد میں خود کو صورتحال کے مطابق تیار کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں ہلکے سر درد کی شکایت کے سوا کوئی پریشانی نہیں ہوئی، آئندہ بھی روزہ رکھنے کے لیے پرامید ہوں۔