طالبان نے پوست کی کاشت پر پابندی عائد کردی

منشیات کے استعمال اور اُن کی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہوگی, خلاف ورزی پر شرعی قانون لاگو ہوگا، طالبان


ویب ڈیسک April 03, 2022
[فائل-فوٹو]

افیون پیدا کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک افغانستان میں طالبان نے پوست کی کاشت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امارتِ اسلامیہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ تمام افغانوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اب سے ملک بھر میں منشیات کی کاشت سختی سے ممنوع ہے۔

کابل میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر کوئی اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ممنوعہ فصل کو فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کو شرعی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منشیات کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی برادری کا طالبان سے ملک میں منشیات پر کنٹرول کا ایک بڑا مطالبہ تھا جبکہ دوسری جانب طالبان مغربی دنیا سے امارت اسلامیہ افغانستان کو باضابطہ سرکاری حکومت تسلیم کرنے اور افغانستان پر عائد کردہ پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کررہے ہیں جو کہ ملک میں بینکنگ، کاروباری ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں