عام انتخابات کے ہمارے اعلان پر پی ڈی ایم کے ردعمل پر حیران ہوں وزیراعظم
انہوں نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات کے اعلان پر حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے ردعمل پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کےہمارے اعلان پر پی ڈی ایم کے ردِعمل پر حیران ہوں، انہوں نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلہ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟

Isn't it better for PDM to accept elections rather than being part of a foreign conspiracy for regime change; and indulging in blatant purchasing of loyalties thereby destroying our nation's moral fibre?