خاتون اول بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بیرون ملک روانگی کی تیاری شروع کردی، ذرائع
کراچی:
قومی اسمبلی تحلیل اور کابینہ ختم ہونے کے بعد خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی بیرونِ ملک روانگی کی تیاری شروع کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے فرح خان آج ہی پاکستان سے دبئی روانہ ہوئیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرح خان کے شوہر پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی
علاوہ ازیں ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی بیرونِ ملک روانگی کے لیے تیار ہیں اور وہ کسی بھی وقت فلائٹ پکڑ پر پاکستان سے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فرح نامی خاتون کا اسکینڈل بنی گالہ سے ملتا ہے، مریم نواز
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ دنوں متعدد بار فرح نامی خاتون کا نام لیا اور اُن پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔
بعد ازاں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو جب خاتون اول پر تنقید کا کوئی طریقہ نہیں ملا تو انہوں نے دوست کو بنیاد بنا کر الزام تراشی شروع کردی جبکہ فرح خان نہ تو پی ٹی آئی کی کوئی عہدیدار ہیں اور نہ ہی اُن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ ہے۔