کراچی میں عمارت جھکنے کے باعث ملبے تلے دب کر 2 بہنیں جاں بحق
عمارت میں دراڑیں پڑنے پر رہائشی خاندان کہیں اور منتقل ہوگیا تھا لیکن اتوار کو سامان نکالنے آئے تو یہ حادثہ پیش آیا
شہرقائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین منزلہ عمارت ایک جانب جھک گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمارت میں دراڑیں پڑنے کے باعث رہائشی خاندان نے خالی کردی تھی لیکن اتوار کو متوفی خواتین اپنا سامان نکالنے آئیں تو عمارت ایک جانب جھک گئی جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوئی، حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔
پی آئی بی کی غوثیہ کالونی میں قائم سبزی والی گلی میں تین منزلہ عمارت ایک جانب جھکنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے، کئی گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں خواتین کی لاشیں نکالی گئیں، واقعے کے باعث متصل عمارت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ایس ایچ او پی آئی بی کالونی انسپکٹر پرویز بھٹو نے بتایا کہ رہائش پذیر خاندان یہاں سے جاچکا تھا اور عید کے بعد مزید کارروائی کا کہا گیا تھا لیکن گزشتہ روز عمارت اچانک ہی ایک جانب جھک کر دوسری عمارت کو بھی متاثر کرگئی، اس حوالے سے میں نے ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔