ریسلر کی 60 لاکھ ڈالرز مالیت کا پوکیمون کارڈ پہن کر دھماکا خیز انٹری

ہال میں انٹری کے وقت لوگ پال نے ایکس مین فلم کے کردار وولورین کا مخصوص کالا اور پیلا سوٹ بھی زیب تن کیا ہوا تھا

[فائل-فوٹو]

انٹرنیٹ اسٹار لوگن پال ریسل مینیا کا حصہ بن گئے ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنی پہلی پبلک اپیئرینس میں 6 ملین ڈالرز کا کارڈ گلے میں لٹکا کر ریسنگ کے اسٹیج پر دھماکہ خیز انٹری کی۔

انٹرنیٹ اسٹار لوگن پال ریسل مینیا کا حصہ بن گئے ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنی پہلی پبلک اپیئرینس میں 6 ملین ڈالرز کا کارڈ گلے میں لٹکا کر ریسنگ کے اسٹیج پر دھماکہ خیز انٹری کی۔

6 ملین ڈالرز کا یہ پوکیمون کارڈ دنیا کا مہنگا ترین کارڈ ہے۔ لوگن پال جو کہ ایک فریش ریسلر بھی ہیں، نے ریسلمینیا میں انٹری کے وقت 'ایکس مین'فلم کے کردار وولورین کا مخصوص کالا اور پیلا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ آنکھوں پر کالا چشمپ چڑھایا ہوا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے لوگن پال معروف ریسلر دی مِز کے ساتھ ہال میں داخل ہورہے ہیں اور اُن میں گلے میں دنیا کا مہنگا ترین پوکیمون کارڈ جھول رہا ہے جس پر پیکاچو کی تصویر بنی ہوئی ہے۔
Load Next Story