معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اداکارہ انیتہ حسانندانی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جوڑی کو بہت بہت مبارک ہو، اب ہم بچے کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں

بھارتی اور ہرش والدین بن گئے ہیں (فوٹو، انٹرنیٹ)

لاہور/PAKISTAN:
بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور پروڈیوسر ہرش لمباچیا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ والدین بن گئے ہیں، ان کے گھر میں ننھا مہمان آیا جسے انہوں نے خوش آمدید کہا ہے۔


ہرش نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بچے کی پیدائش کے حوالے سے خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں جوڑی نے سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے اور بھارتی کے ہاتھ میں پھولوں کا باسکٹ ہے۔

اس خوشخبری پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ فلمی شخصیات اور بالی ووڈ اداکار واداکارائیں بھی ان کے لیے نیت تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اداکارہ انیتہ حسانندانی نے لکھا کہ جوڑی کو بہت بہت مبارک ہو اور اب ہم بچے کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
Load Next Story