سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں شکایات کا انبار

روزانہ اوسطاً 110درخواستیں موصول، پولیس،سرکاری اداروں کیخلاف شکایتیں زیادہ ہیں.

روزانہ اوسطاً 110درخواستیں موصول، پولیس،سرکاری اداروں کیخلاف شکایتیں زیادہ ہیں. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں شکایت کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے ۔


گزشتہ 2 ماہ سے اوسطاً ہر روز اس شعبے کو110شکایات موصول ہورہی ہیں۔اپنے قیام سے لے کر اب تک اس شعبے نے2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افرادکی داد رسی کی، ہر روزاوسطاً136شکایات پرکارروائی کی جاتی ہے۔یکم نومبر2009 سے 31دسمبر2013 تک سیل کو 209881 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے188857پرکارروائی ہوئی، صرف یکم جنوری2014 سے 20 فروری تک موصول ہونے والی درخواستوںکی تعداد5479 ہے جبکہ اس دوران 6500 ہزار درخواستوں پرکارروائی ہوئی۔

موصول ہونے والی شکایات میں اکثریت کا تعلق پولیس زیادتیوں اور سرکاری شعبوں سے ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے سمندر پار پاکستانیوں کی پریشانیوں اور شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 جنوری2014 کو شعبہ تارکین وطن قائم کیا ہے، اس شعبے کواب تک259 شکایات موصول ہوئیں جس میں سے51نمٹادی گئیں، تارکین وطن کی اکثر شکایات پاکستان میں ان کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے سے متعلق ہیں، اس کے علاوہ خریدے گئے پلاٹوں، زمین میں دھوکا دہی اورصحیح ماہرانہ قانونی رائے کی کمی کی شکایات بھی ملیں۔ قبضہ مافیااوردھوکا دہی کی ایسی ہی شکایت پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے کی، شکایت کنندہ اسلام آبادمیں یتیموںکیلیے میڈیکل یونیورسٹی اور اسکول کھولنا چاہتا تھا جو قبضہ مافیا کے ہاتھوں دھوکا دہی کا شکار ہوگیا۔
Load Next Story