پیکا ترمیمی آرڈنینس کیخلاف درخواستوں کی سماعت 7اپریل تک ملتوی

عدالت نے اگلی سماعت میں تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی


ویب ڈیسک April 04, 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ پیکا آرڈینینس کیخلاف درخواستوں کی سماعت کررہی ہے:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈنینس کے خلاف درخواستوں کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پیکا آرڈینینس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ سینئر وکیل منیراے ملک بھی طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت میں حاضر نہ ہوسکے۔

عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: پیکا آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے سے تاثر ملتا ہے حکومتی بدنیتی شامل ہے، جسٹس اطہر من اللہ

پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف پی بی اے، صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں نے درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں