آج تمام بینک عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے

بینک اورمالیاتی ادارے زکٰوة کی کٹوتی کے باعث عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے


ویب ڈیسک April 04, 2022
سیونگ، نفع نقصان اور دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوٰۃ کٹوتی ہوگی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: زکٰوة کٹوتی کے باعث آج ملک بھرمیں بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سیونگ، نفع نقصان اور دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔نصاب سے کم رقم والے کھاتوں سے زکٰوۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی تاہم تمام بینکوں اورترقیاتی مالیاتی اداروں میں آج عوامی لین دین بند رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں