’باہوبلی‘ کے ہیروپربھاس زخمی فلموں کی شوٹنگ نہیں کرسکیں گے

پربھاس کا گھٹنا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوا تھا


ویب ڈیسک April 04, 2022
پربھاس کے زخمی گھٹنے کا آپریشن ہوگا:فوٹو:فائل

فلم 'باہو بلی' کے ہیرو پربھاس گھٹنا زخمی ہونے کے باعث 3 ماہ کے لئے فلم نگری سے دوررہیں گے۔

'باہو بلی' سے شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے ہیرو پربھاس کا گھٹنا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگیا۔ ابتدا میں زخم کی نوعیت معمولی بتائی گئی تھی تاہم اب اس بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کا کہنا ہے کہ پربھاس کے گھٹنے کا آپریشن ہوگا جس کی وجہ سے وہ 3ماہ تک فلموں کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ڈاکٹروں نے پربھاس کومکمل صحت یابی تک بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔ پربھاس کے زخمی ہونے کے باعث متعدد فلموں کی شوٹنگ تاخیر کا شکارہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں