امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کریگی جس سے انتشار نہ پھیلے اسد عمر

20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی


ویب ڈیسک April 04, 2022
20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کل وزیر اعظم نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا ہے ، اگلے الیکشن کے اندر 89 دن رہتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیے جارہے ہیں، جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں