گورنر پنجاب سے ملاقات وزیراعظم کا لاہور کے دورے کا فیصلہ
عمران خان چوہدری پرویز الہٰی، عثمان بزدار، اتحادی رہنماؤں اور ناراض ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب عمر چیمہ نے ملاقات کی جس کے بعد پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے دورہ لاہور کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہور کا امکان ہے جس میں وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہی کی ملاقاتیں بھی ہوں گی ساتھ ہی وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر سرفراز چیمہ نے نئے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
دریں اثنا وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔