راول پنڈی کےمختلف علاقوں میں پولیس کاسرچ آپریشن 13افغان باشندوں سمیت45 افرادگرفتار

پولیس نے پیر ودھائی، سیٹلائٹ ٹاؤن، نیوٹاؤن، صادق آباد اور سکس روڈ پر موجود ہوٹلوں، سراؤں اور ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کیا

مری روڈ پر بھی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے اور تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور کاغذات چیک کئے جا رہے ہیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

پیر ودھائی اور سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 13 افغان باشندوں سمیت 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پیر ودھائی کی فوجی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن، نیوٹاؤن، صادق آباد اور سکس روڈ پر موجود ہوٹلوں، سراؤں اور ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کر کے 13 افغان باشندوں سمیت 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو اپنی شناخت اور راولپنڈی میں سکونت اختیار کرنے کی وجہ نہ بتانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے مری روڈ پر بھی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے اور تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور کاغذات چیک کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے بڑھتے ہوئے جرائم اور دہشت گردی کے ممکنہ خطروں کے پیش نظر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
Load Next Story