عمران خان کی حرکتیں دیکھ کر غصے کے بجائے ترس آرہا ہے جواد احمد
امریکا کا نام لیکر عمران خان نے پاکستان کو بڑے خطرے میں ڈال دیا ہے، گلوکار
ISLAMABAD:
گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ لوگوں نے غلط مشورے دیے ہیں، ان کی حرکتیں دیکھ کر غصہ آتا تھا لیکن اب مجھے ان پر ترس آ رہا ہے۔
جواد احمد نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا کہ کیونکہ ایک زمانے میں یہ مجھے بہت اچھے لگتے تھے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ امریکا کا نام لے کر عمران خان نے پاکستان کو بہت بڑے خطرے میں ڈال دیا ہے، امریکا کے ساتھ آپ کے دفاعی اور تجارت کے معاملات ہیں، یہ ایسا بوجھ ہے جسے اتارنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد گلوکار جواد احمد کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دی تھی۔