پی ٹی آئی کارکنوں کی لاہور میں اپوزیشن کے ہوٹل میں گھسنے کی کوشش

متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی اور منحرف پی ٹی آئی ارکان گلبرگ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں


ویب ڈیسک April 04, 2022
متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی اور منحرف پی ٹی آئی ارکان گلبرگ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن گلبرگ ہوٹل کے باہر پہنچ گئے اور وہاں موجود اپوزیشن ارکان کے خلاف شدید احتجاج کیا، کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹاکر ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے ناکام بنادیا۔

متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی اور منحرف پی ٹی آئی ارکان گلبرگ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ اپوزیشن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج اسی ہوٹل میں ہوگا اور عبدالعلیم خان بھی وہاں موجود ہیں۔ اجلاس کی صدارت وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کرینگے جو اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دینگے۔



تحریک انصاف کے کارکن ریلی کی شکل میں ہوٹل کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مظاہرین نے ہوٹل کے باہر نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے ٹرک پر پارٹی نغمے اور ترانے بھی لگا رکھے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی اور بیرئیر ہٹانے لگے لیکن پولیس نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ مین بلیوارڈ پر واقع ہوٹل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ایک موقع پر صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی اور تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا جب لیگی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب اشتعال انگیز انداز میں بڑھنے کی کوشش کی۔ جوابا تحریک انصاف کے کارکن بھی سڑک پار کر کے نعرے بازی کرتے ہوئے آگے آ گئے۔

پولیس نے بمشکل بیچ بچاؤ کروایا گیا اور آہنی رکاوٹیں کھڑی کرکے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیچھے کردیا۔ لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے پولیس سے تحریک انصاف کا مظاہرہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔


دریں اثنا شہاز گل نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد کے بعد لاہور کے نجی ہوٹل میں ن لیگ نے ضمیر خریدنے کی منڈی لگا رکھی ہے۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ اور لاہور کی تنظیم اس وقت لاہور میں نجی ہوٹل کے سامنے اس خرید و فروخت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے، غدار ضمیر فروشوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں