کراچی لیاقت آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے ایک ہی خاندان کے7 افراد زخمی

دھماکہ لیاقت آباد کی غوثیہ مسجد والی گلی میں ایک مکان کے باہر گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث ہوا۔


ویب ڈیسک February 25, 2014
زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

لیاقت آباد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غوثیہ مسجد والی گلی میں ایک مکان کے باہر گیس پائپ لائن میں لیکیج کے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس کی لیکیج کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے، کبھی تو گیس کی بندش کر دی جاتی اور کبھی گیس اتنی تیز کر دی جاتی ہے جس کے باعث ہر وقت جانی و مالی نقصان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں