کراچی میں شدید گرمی کے بعد موسم متعدل ہوگیا
ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ ہوا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع معتدل اور پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 3 روز تک سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بحال رہنے کا امکان ہے جس کے باعث زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری رہنے کی توقع ہے جبکہ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں موسم بہت زیاہ گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 41 سے43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں اپریل سے جون تک بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر ختم ہونے کے بعد پیر کو شہر کا موسم متوازن رہا، کئی روز سے جزوی طور پر متاثر سمندری ہوائیں پیر کو مکمل بحال رہیں،جس کی رفتار 24 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔