نوبیاہتا جوڑا سیلفی لیتے ہوئے جھیل میں ڈوب گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ نئے جوڑے اکثر ایسے سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں، کئی دلہا دلہن شادی کے فوٹو شوٹ بھی کرواتے ہیں


ویب ڈیسک April 04, 2022
دلہن کو ریسکیو کرلیا گیا (فوٹو، فائل)

بھارتی ریاست کیرالا کی ایک جھیل میں نوبیاہتا جوڑا سیلفی لیتے ہوئے ڈوب گیا جس کے نتیجے میں دلہے کی موت واقع ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی جوڑی کیرالا کے ضلع کوزیکود کی جھیل میں سیر وتفریح کرتے ہوئے اچانک ڈوب گئی، ریسکیو عملے نے بیوی کو تو بچا لیا لیکن بدقسمتی سے شوہر زندگی کی بازی ہار گیا، مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ میاں بیوی جھیل کنارے سیلفی لے رہے تھے کہ اس دوران پانی میں گرے۔ دونوں گزشتہ ماہ 14 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے بھی جوڑی کو بچانے کی کوشش کی لیکن دلہے کی مدد نہ کرسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نئے جوڑے عموماً ایسے مقامات کا رخ کرتے ہیں، کئی دلہا دلہن شادی کے فوٹو شوٹ بھی کرواتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ہم شواہد اکھٹے کرکے اس حادثے کی تحقیقات کرر ہے ہیں، جلد واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں