5 ماہ کے دوران پولیس نے 144 دہشتگرد گرفتار کئے جبکہ 25 مارے گئے آئی جی خیبر پختونخوا

اکتوبر 2013 سے اب تک پشاور میں دہشتگرد کارروائیوں کے نتیجے میں 29 پولیس اہلکار شہید ہوئے، ناصر درانی


ویب ڈیسک February 25, 2014
ایرانی قونصل خانے کے قریب خود کش حملے میں 60 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا،آئی جی خیبر پختونخوا فوٹو: فائل

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران پولیس نے144 دہشت گردوں کو گرفتارکیا جبکہ مقابلے کے دوران 25 ہلاک ہوئے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حالت جنگ میں ہے کیونکہ اس خطے میں گزشتہ 30 برسوں سے جنگ لڑی جارہی ہے، دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیاں کی جارہی ہیں جس کا ردعمل پورے ملک میں دیکھا جائے گا لیکن اس کا سب سے زیادہ اثر پشاور میں ہوگا۔ لیکن انہیں یقین ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت جائے گی۔

ناصر درانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایرانی قونصل خانے کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 60 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس گزشتہ 5 ماہ کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ نے 282 بموں کو ناکارہ بنایا،پولیس نے دہشتگردی کے 139 کیسزکا پتا لگاکر144 دہشت گردوں کو گرفتارکیا جبکہ مقابلے کے دوران 25 ہلاک ہوئے، جب کہ اکتوبر 2013 سے اب تک پشاور میں 29 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں