ڈپٹی سیکریٹری سندھ اسمبلی سراج فاطمہ کا ترقی نہ ملنے پر سرپرقرآن رکھ کر احتجاج

غلام عمرفاروق کو سیکرٹری سندھ اسمبلی مقرر کرکے میری حق تلفی کی گئی ہے، سراج فاطمہ


ویب ڈیسک February 25, 2014
سیکریٹری اسمبلی کاعہدہ میرا حق ہے ، وزیراعظم، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ انصاف فراہم کیا جائے، سراج فاطمہ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈپٹی سیکریٹری سندھ اسمبلی سراج فاطمہ نے قانونی طور پر ترقی نہ ملنے پر اسمبلی کے احاطے میں سر پر قرآن رکھ کر احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سراج فاطمہ نے سندھ اسمبلی کے احاطے میں سر پر قرآن پاک رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیاسی وفا داری پر غلام عمرفاروق کو سیکرٹری سندھ اسمبلی مقرر کرکے ان کی حق تلفی کی ہے، سیکریٹری اسمبلی کا عہدہ ان کا حق ہے ،وہ وزیراعظم،گورنرسندھ، اور وزیراعلیٰ سے اپیل کرتی ہیں کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس سلسلے میں سندھ اسمبلی کی دیواروں پر چاکنگ بھی کی گئی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں