وزیراعظم لاہور پہنچ گئے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات

لاہور کے دورے میں وزیراعظم سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان


ویب ڈیسک April 05, 2022
اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے فوٹوفائل

پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم نے ق لیگ کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کی جس میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور اسمبلی اجلاس بلانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

یہ پڑھیں : نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب؛ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر
وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے ارکان پنجاب اسمبلی کے مختلف گروپس کی بھی ملاقات کروائی جائے گی۔

دریں اثنا وزیراعظم تحریک انصاف کے کارکنوں کی افطار کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے، یہ تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں