کراچی میں پھر ایک بینک لٹ گیا گلشن اقبال سے ڈاکو لاکھوں روپے لے اڑے

3 ڈاکو اسلحے کے زور پر بینک کے عملے، گارڈز اور وہاں موجود صارفین کو یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے


ویب ڈیسک February 25, 2014
رواں کراچی میں آج ہونے والی ساتویں بینک ڈکیتی ہے. فوٹو:فائل

لاہور: گلشن اقبال بلاک 2 میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں رب میڈیکل سینٹر کے قریب واقع نجی بینک میں 3 ڈاکو اسلحے کے زور پر بینک کے عملے، گارڈز اور وہاں موجود صارفین کو یرغمال بنانے کے بعد لاکھوں روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کے بعد پولیس نے بینک عملے کے بیانات قلمبد کرکے 2 گارڈز کو شامل تفتیش کرلیا ہے جن سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں آج ہونے والی ساتویں بینک ڈکیتی ہے، گزشتہ روز بھی ڈاکو اورنگی ٹاؤن میں قذافی چوک کےقریب نجی بینک سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے تاہم بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے والا پولیس کا سیل ایس آئی یو غیر فعال ہونے کے باعث بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |