جدید ترین ’’وی وی آئی پی‘‘ اسپتال جہاں صرف عقابوں کا علاج ہوتا ہے

یہ اسپتال عقابوں کیلیے ان تمام سہولیات سے آراستہ ہے جن کے بارے میں ایک عام انسان صرف سوچ سکتا ہے


ویب ڈیسک April 05, 2022
یہ اسپتال عقابوں کیلیے ان تمام سہولیات سے آراستہ ہے جن کے بارے میں ایک عام انسان صرف سوچ سکتا ہے۔ (تصاویر: متفرق ویب سائٹس/ سوشل میڈیا)

لاہور: عقاب پالنا عربوں کا مشہور اور قدیم مشغلہ ہے جو آج تک نہ صرف بھرپور طریقے سے جاری ہے بلکہ اس میں نت نئی جدتیں بھی متعارف کروائی جارہی ہیں۔

ایسی ہی ایک جدت ''عقابوں کا وی وی آئی پی اسپتال'' ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ میں کام کررہا ہے۔

اس کا نام ''مستشفی سوق واقف للصقور'' یعنی ''صوق واقف، عقابوں کا اسپتال'' ہے جہاں روزانہ 150 بیمار عقابوں کا علاج کیا جاتا ہے۔



''سوق واقف'' پرانے دوحہ شہر کا مشہور بازار ہے جہاں روایتی عرب طرزِ تعمیر والی دکانیں، مکان اور ہوٹل وغیرہ آج بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

[ytembed videoid="Ov9sKYTVDH4"]

اسی علاقے میں عقابوں کا اسپتال 2008 میں قائم کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہاں کی مقبول ترین جگہوں میں شامل ہوگیا۔

دیگر عربوں کی طرح قطری شیوخ کو بھی عقاب پالنے کا بہت شوق ہے، جن کا خیال وہ اپنے سگے بچوں سے بھی بڑھ کر رکھتے ہیں۔ اسی لیے وہ اپنے پالتو عقابوں کے علاج معالجے سے لے کر معمول کی دیکھ بھال تک پر پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہیں۔

سوق واقف اسپتال میں عقابوں کا بلڈ ٹیسٹ، اینڈواسکوپی اور ایکسرے سمیت کئی طرح کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جبکہ چونچ درست کرنے اور پر سنوارنے جیسے آرائشی (کاسمیٹک) کام بھی انجام دیئے جاتے ہیں۔



یہاں کے جدید آپریشن تھیٹرز میں زخمی عقابوں کی آرتھوپیڈک سرجری تک کا انتظام ہے۔

غرض یہ اسپتال ان تمام سہولیات سے آراستہ ہے جن کے بارے میں ایک عام انسان صرف سوچ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں