دیکھنا ہے سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گا یا ماضی کے فیصلے برقرار رہیں گے شاہد خاقان
اب پنجاب میں بھی کوشش ہو گی کہ ووٹنگ نہ ہو،شاہد خاقان عباسی
لاہور:
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گا یا ماضی کے فیصلے برقراررہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین توڑنے والے پرآرٹیکل 6لگتا ہے۔ اب امتحان سپریم کورٹ کا ہوگا۔ ملک میں آئین کو چوری کرنے کی کوشش ہے۔ملک کا صدر ،وزیراعظم ،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکراور وزراء سازش کر کے آئین توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کے آئین کو توڑنے والے نام نہاد الیکٹڈڈ لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام دیکھنے چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کریگا یا ماضی کے فیصلے برقرار رہینگے۔ماضی کے فیصلوں کو عوام نے قبول نہیں کیا۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک کی سیاسی اور قانونی اور آئینی تاریخ کا فیصلہ ہے۔پاکستان کا اہم ترین کیس ہے۔جمہوری عمل جاری تھا اسکو توڑا گیا۔ اب پنجاب میں بھی کوشش ہو گی کہ ووٹنگ نہ ہو۔ان لوگوں کو پاکستان کی عوام کبھی قبول نہیں کرینگے۔الیکشن ایک ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج نہیں تو کل الیکشن تو ہونے ہی ہیں۔