عمران خان نے آئین اورجمہوریت کوآگ لگانے کی کوشش کی بلاول بھٹوزرداری

عمران خان کا جمہوری ووٹ سے فرار آئندہ انتخابات کوبھی دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے،بلاول بھٹوزرداری

پاکستان میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جوغیرجمہوری حکومت کواقتدارمیں آنے سے روکے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے آئین اورجمہوریت کوآگ لگانے کی کوشش کی۔ ہم عمران خان کی بغاوت کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

برطانوی اخبارکے لئے لکھے گئے مضمون میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جوغیرجمہوری حکومت کواقتدار میں آنے سے روکے۔


بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسا غیرآئینی نظام چاہتے ہیں جوان جیسے آمروں کا دفاع کرے لیکن انہیں ایسی تمام کوششوں میں ناکامی ہوگی۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے فرار اختیارکرکے جوکچھ کیا وہ آئین اورجمہوریت کوآگ لگانے کی کوشش تھی۔عمران خان نے جمہوری ووٹ سے بزدلوں کی طرح راہ فرار اختیار کی اورآئندہ انتخابات کو بھی دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
Load Next Story