شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پرجوہری حملے کی دھمکی دے دی
جنوبی کوریا پرایٹمی حملے کی دھمکی کم جونگ ان کی بہن نے دی
PARIS:
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کا جواب جوہری حملے سے دیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن اورحکومت کی سینئر عہدیدار کم یوجونگ نے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا نے ان کے ملک کیخلاف فوجی کارروائی کی تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔ شمالی کوریا جواب میں ایٹمی حملہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ کا مخالف ہے کیونکہ اس سے جزیرہ نما کوریا تباہ ہوجائے گا۔ اصولی طورپرجنوبی کوریا کو اپنے دشمن کے طورپر نہیں دیکھتے۔
جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے بیان میں کہا تھا کہ ان کی فوج کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جوانتہائی تیزی اورمہارت کے ساتھ شمالی کوریا میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔