لاہور میں خود کو طالبان کہنے والے 2 بھتہ خور گرفتار

پولیس نے ملزمان سے بھتے کے 5 لاکھ روپے اور 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے۔

ملزمان نے منی ایکسچینج کے کیشیر سے 5لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ فوٹو: فائل

JUBAIL, SAUDI ARABIA:
پولیس نے کارروائی کر کے خود کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ ظاہر کر کے بھتہ وصول کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے بھتے کی رقم اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کی ایک منی چینجر کمپنی کے کیشیئر نے ریس کورس تھانے میں بھتہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھتے کے 5 لاکھ روپے اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے، ملزمان کی شناخت محمد عادل اور محمد زوہیب کے ناموں سے ہوئی ہے جو خود کو کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ ظاہر کر کے بھتہ وصول کرتے تھے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے منی ایکسچینج کے کیشیر سے 5لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
Load Next Story