آئندہ انتخابات تین ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں الیکشن کمیشن

انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک April 05, 2022
(فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں