بلڈر سے بھتہ وصولی ایاز موتی والا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزم ایاز کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے، پولیس


کورٹ رپورٹر April 05, 2022
ملزم ایاز کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے، پولیس (فوٹو : فائل)

MUNICH: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بلڈر سے بھتہ وصول کرنے اور دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں ایاز موتی والا کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں بلڈرز سے بھتہ وصول کرنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم ایاز موتی والا کو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم خود کو حساس ادارے کا نمائندہ ظاہر کرکے بلڈرز کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے خلاف بھتہ خوری کا بھی مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ملزم کو 11 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے، ملزم نے بلڈرز کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ نبی بخش اور درخشاں میں مقدمات درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں