صحافی کا فون چھیننے کا واقعہ سلمان خان محافظ سمیت عدالت طلب

ممبئی ہائیکورٹ میں سلمان خان نے طلبی کا نوٹس خارج کرنے کیلیے درخواست دائر کردی


ویب ڈیسک April 05, 2022
سلمان خان اور صحافی کے درمیان واقعہ اپریل 2019 میں پیش آیا تھا۔ فوٹو : فائل

بھارتی میں مقامی عدالت نے صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر اداکار سلمان خان کو محافظ سمیت 5 اپریل کو طلب کیا، جس پر اداکار ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

معروف اداکار سلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ انکے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے۔ سلمان خان کے درخواست پر سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازعہ 24 اپریل 2019 میں ہوا جب سلمان خان نے سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو اس کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس کے بعد صحافی نے عدالت میں 'نجی شکایت' دائر کی کیونکہ مقامی پولیس نے مبینہ طور پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

صحافی نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان کے محافظوں کی اجازت کے بعد وہ تصویر بنا رہے تھے لیکن اسکے باوجود انہوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور اداکار نے میرا فون چھین لیا۔

سلمان اس وقت اپنی آنے والی فلم ''ٹائیگر 3'' میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں