بنکاک میں زیر تعمیرعمارت گرنے سے 11 مزدور ہلاک متعدد زخمی

زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،اسپتال انتظامیہ

امدادی ٹیموں کے رضاکاروں نے عمارت کا ملبہ ہٹا کر تمام افراد کو باہر نکالا. فوٹو؛ فائل

تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 11 مزدور ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طورپر جائے وقوعہ پرپہنچ کر امدادی کاررروائیاں شروع کرکے ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکال لیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے میں 7 مزدور ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہو ئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ مزید 4 مزدورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Load Next Story