حریف ٹیم کے بلےبازوں کی وکٹ پہلے اوور میں لینا شاہین کا آرٹ ہےبابراعظم
شاہین جس طرح بالنگ کرتا ہے لگتا ہےمیزائل چھوڑ رہا ہے،ثقلین مشتاق
قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اپنے پہلے اوور میں جس طرح بالنگ کرتا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ میزائل چھوڑ رہا ہے۔
پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کی جانب پہلے اوور میں مسلسل وکٹیں لی جارہی ہیں اور اسکے بارے میں بلےبازی باخوبی آگاہ لیکن اسکے باوجود وکٹ گنوا دیتے ہیں جس کی وجہ اس کی بالنگ میں سوئنگ اور ایکوریسی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم نے کہا کہ پہلے اوور میں حریف ٹیم کے بلےبازوں کی وکٹ لینا شاہین آفریدی کا آرٹ ہے جس کو آپ پرفیکشن کہہ سکتے ہیں۔
اسی طرح وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کرکٹر مارکس لبوشین نے مجھ سے پوچھا کہ شاہین آفریدی پہلے اوور میں جو فل ٹاس بال کرتا ہے کیا اس کا کوئی مقصد ہوتا ہے؟،
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہوتی ہے کہ شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں کچھ نہ کچھ کرنا ہے، ہم سب ہی نہیں مینجمنٹ فینز اور دیگر کھلاڑی بھی وکٹ کے منتظر ہوتے ہیں۔
پہلے اوور میں وکٹ لینے کے حوالے سے شاہین نے اپنے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ اوپر جلدی آؤٹ کروں، اوپر سے ایک دو وکٹیں گرنے سے دوسری ٹیم ڈاؤن ہوجاتی ہے۔